Tuesday, May 14, 2024

عالمی چیمپئن محمد آصف نے 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

عالمی چیمپئن محمد آصف نے 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
February 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) عالمی چیمپئن محمد آصف نے 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ محمد آصف نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شاہد آفتاب کو شکست دی۔ کراچی جم خانہ میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کیوسٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ 15 فریم پر مشتمل مقابلے میں محمد آصف نے سات کے مقابلے میں آٹھ فریم سے فتح سمیٹی۔ ورلڈ چیمپئن کیوسٹ نے چوتھی بار قومی ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ دونوں فائنلسٹ اپریل میں قطر میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائدگی کریں گے۔ دونوں فائنلسٹ میں ونر اور رنرزاپ ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیے گئے۔