Thursday, April 25, 2024

عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد سے انتقال کر گئے

عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد سے انتقال کر گئے
July 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد سے انتقال کر گئے۔

 این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 888 ہو گئی ۔ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 2 ہزار 579 نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 529 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 تک پہنچ گئی۔  

این سی او سی کے مطابق 9 لاکھ 22 ہزار 34 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 345 ، سندھ میں 3 لاکھ 59 ہزار 824، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 138، اسلام آباد میں 85 ہزار28 ، بلوچستان میں 29 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔