Saturday, April 20, 2024

عالمی وبا سے نجات کیلئے ملک بھر میں گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

عالمی وبا سے نجات کیلئے ملک بھر میں گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
March 27, 2020
 لاہور (92 نیوز) عالمی وبا سے نجات کیلئے ملک بھر میں مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات پر اذان دے رہے ہیں تاکہ مصیبت ٹل جائے۔ 92 نیوز کے پلیٹ فارم سے علمائے کرام نے شہریوں کو تلقین کی تھی کہ دفاتر اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذان دی جائے۔ شہریوں کی گڑگڑا کر اللہ کے حضور دعائیں، توبہ و استغفار کے علاوہ نوافل بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔ علمائے کرام کا شہریوں سے کہنا تھا کہ اللہ کو یاد کریں، روزانہ رات 10 بجے بلاتفریق اذانیں دی جائیں، مساجد کے اسپیکرز، گھروں اور کھلے دفاتر کی چھتوں پر اذانیں دی جائیں، مساجد میں روزانہ پانچ وقت 3 اضافی اذانیں دی جائیں۔ علمائے کرام نے زور دیا ہے خدارا گھروں میں بیٹھ جائیں، احکامات کی پاسداری کریں، گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے میں سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔