Sunday, September 8, 2024

عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو  زبر دست خراج عقیدت ، عبدالستارایدھی انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال تھے: نیویارک ٹائمز،واشنگٹن پوسٹ

عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو  زبر دست خراج عقیدت ، عبدالستارایدھی انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال تھے: نیویارک ٹائمز،واشنگٹن پوسٹ
July 9, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک )عالمی میڈیا نے عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نیویارک  ٹائمز نے تحریرکیا ہے کہ  ایدھی انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال تھے واشنگٹن پوسٹ نے رحمت کا فرشتہ لکھا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے عبدالستار ایدھی کو نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں  مسیحا قراردیا ہےجبکہ  گلف نیوز نے ایدھی صاحب کو فلاحی کاموں کا ماسٹر مائنڈ کہا ہے ۔