Friday, March 29, 2024

عالمی میڈیا کا ایل او سی چری کوٹ سیکٹر کا دورہ، بھارتی جارحیت کا شکار بننے والے افراد سے ملاقات

عالمی میڈیا کا ایل او سی چری کوٹ سیکٹر کا دورہ، بھارتی جارحیت کا شکار بننے والے افراد سے ملاقات
July 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) عالمی میڈیا کا کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ ، فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا شکار افراد سے ملاقات کی ۔

غیرملکی میڈیا  نے  لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ،  بھارتی فورسز کی مقامی آبادی کو بھاری ہتھیاروں، مارٹر اور عالمی کنونشنز کے برعکس کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے کی روش، تباہ شدہ املاک کا مشاہدہ کیا۔

غیرملکی میڈیا نے ایل او سی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں، بھارت کی 3  سے 4 کلومیٹر دور اینٹی انفلٹریشن گرڈ دیکھیں، ہندوستان نے گرڈز پر تین تہہ میں بارودی سرنگیں، زیرزمین سینسر، آبزرویشن سسٹم اور ریڈار لگا رکھے ہیں۔

چینی صحافی نے چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال دیکھی اور دورے کو اہم قرار دیا۔ غیر ملکی میڈیا نمائندگان مکمل آزادی سے لوگوں سے ملے، گفتگو کی، کہا کشمیریو‍ں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔

غیرملکی میڈیا اقوام متحدہ پر زور دیا کہ مبصرین معاملات دیکھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔غیرملکی ذرائع ابلاغ سے مقامی آبادی نے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی اشتعال انگیزیوں کا ذکر کچھ یوں کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے باسیوں نے ایل او سی کے اس پار مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے والہانہ محبت، بھارتی قبضے سے جلد آزادی کے عزم کا اظہار کیا۔

بھارت لائن آف کنٹرول پر 2015ء سے ابتک فائر بندی انتظام کی 11 ہزار 815 بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا، بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی اشتعال انگیزیاں بڑھیں اور ہمیشہ عورتوں، بچوں سمیت نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ اس کے برعکس پاک فوج پیشہ وارانہ اقدار کے تحت صرف آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہیں، ایل او سی پار شہری آبادی کو نہیں۔