Friday, April 26, 2024

عالمی موسمیاتی تبدیلی امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرات کا باعث ہے: امریکی صدر

عالمی موسمیاتی تبدیلی امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرات کا باعث ہے: امریکی صدر
May 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں امریکی قومی سلامتی کےلئے فوری نوعیت کے خطرات کا باعث ہےں جس سے قدرتی آفات اور انسانی بنیادوں پر بحران پیدا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست کنیٹی کٹ کے شہر نیولندن میں امریکی کوسٹ گارڈ اکیڈمی کے نئے گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے نتیجے میں امریکی فوج کی دفاعی صلاحیت متاثر ہوگی اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں شدت کے اثرات کے انسداد کی فوری کوششیں کرے۔ اوباما نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سمندروں کی سطح میں اضافہ، امریکہ کی سلامتی، اقتصادی ڈھانچے اور امریکی عوام کے تحفظ اور صحت کےلئے خطرے کا باعث ہے۔ الاسکا میں شدید سردی سے جمی ہوئی سطح میں اضافہ فوجی تنصیبات کےلئے نقصان دہ ہے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ پینٹاگون فوج کے سات ہزار اڈوں اور دیگر تنصیبات کو لاحق خدشات کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے، تاکہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظردرپیش آنے والی آفات سے مقابلہ کرنے کےلئے نیشنل گارڈز کو تیار اور چوکس رکھا جاسکے۔