Friday, April 19, 2024

 عالمی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے:اقوام متحدہ

 عالمی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے:اقوام متحدہ
May 15, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ ایک فیصد تھی جو رواں مالی سال کے دوران پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور مالی خسارہ محدود ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ معاشی ترقی کے سبب بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پراعتماد بڑھ رہا ہےقبل ازیں موڈیز، پلڈاٹ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرچکے ہیں۔ uno2