Friday, March 29, 2024

عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت چھیاسٹھ اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہو گئی

عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت چھیاسٹھ اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہو گئی
December 1, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔ کروڈ آئل کی قیمت چھ فیصد سے زائد کمی کے ساتھ چھیاسٹھ اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

برینٹ آئل چار فیصد سے زائد کمی کے ساتھ ستر اعشاریہ پانچ سات ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ ایک ماہ میں کروڈ آئل بیس اور برینٹ آئل سولہ فیصد سستا ہو چکا ہے۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا۔ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی۔