Friday, March 29, 2024

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں اضافہ‘ یو ایس برینٹ کی قدر میں کمی

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں اضافہ‘ یو ایس برینٹ کی قدر میں کمی
September 21, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اتار چڑھاو کا شکار رہیں۔ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان دیکھا گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں اضافہ جبکہ یو ایس برینٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اتار چڑھاو کے بعد رواں ہفتے تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر اضافے اور کمی کا ملاجلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت چودہ سینٹ اضافے کے بعد تینتالیس اعشاریہ چار چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں اکیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ پینتالیس اعشاریہ سات چار ڈالر پر فروخت ہوا۔ گزشتہ ماہ کی گیارہ تاریخ کے بعد یہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔