Friday, April 19, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان برقرار،خام تیل کی قیمت 34.95ڈالرفی بیرل پرآ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان برقرار،خام تیل کی قیمت 34.95ڈالرفی بیرل پرآ گئی
December 18, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چونتیس اعشاریہ پچانوے ڈالرفی بیرل تک آ گئی ماہرین نے آئندہ سال بھی تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی  کی پیش گوئی کردی جبکہ پاکستان میں عوام تیل کی قیمتوں میں کمی سے مستفیدنہیں ہورہے عالمی منڈی میں  خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان برقرارہے۔۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی عالمی منڈی میں  تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی خام تیل کی قیمت  میں ستاون سینٹ کمی کے بعد چونتیس اعشاریہ پچانوے ڈالرفی بیرل پرفروخت ہوا جبکہ برینٹ کروڈآئل ایک سینٹ کمی کے ساتھ سنتیس اعشاریہ اٹھارہ ڈالرفی بیرل پرفروخت ہوا۔ ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہےکہ اگرامریکامیں تیل کے ذخائرمیں اضافہ ہوتارہاتوخام تیل کی قیمتیں آئندہ برس بیس ڈالرفی بیرل تک گرسکتی ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجودتیل کی پیداوارمیں اضافے کو بھی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودحکومت صارفین کو اس کامکمل فائدہ نہیں پہنچارہی  تیل کی قیمتیں کم ہونے پر وفاقی حکومت تیل پرمزیدٹیکس لگادیتی ہے جس کے باعث عوام تیل کی قیمتوں میں کمی سے مکمل طورپرمستفیدنہیں ہوپاتے ۔