Sunday, September 8, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ماہ بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ماہ بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ
July 13, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر چار اعشاریہ پانچ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تجارتی حلقوں کے مطابق گزشتہ دو ماہ کی کم ترین قیمتوں کی شارٹ کورنگ کے لیے کی جانے والی درستگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یو ایس کروڈ آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر دو اعشاریہ صفر چار ڈالر یعنی چار اعشاریہ پانچ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ آٹھ اپریل کے بعد سے اب تک کروڈ آئل کی قیمتوں میں دو اعشاریہ ایک دو ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد تیل کی قیمت اڑتالیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کمزور ڈالر بیان کیا جا رہا ہے۔