Thursday, April 25, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ 78 فیصد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ 78 فیصد کمی
April 21, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) کورونا وائرس خام تیل کی قیمتوں  کو بھی لے ڈوبا ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ 78فیصد کمی کر دی گئی ۔

عالمی منڈی  میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ 78فیصد کمی ہوئی ہے ،  امریکا میں خام تیل کی قیمت 4اعشاریہ صفر چار ڈالر بیرل ہو گئی  جو 1983 کے بعد انتہائی کم قیمت ہے  ۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیری کی قیمت 4.860 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

سمندروں میں موجود ہزاروں آئل ٹینکرز  کے خریداروں نے سپلائی لینے  سے انکار کر دیا ، آرڈر  سپلائی کا  دینے والی عالمی  پارٹیوں نے  زیادہ قیمت پر سپلائی  طلب کی تھی۔

سعودی عرب ، کویت اور ایران  عالمی منڈی میں  تیل کی قیمت پر  سب سے زیادہ پریشان  ہیں ، سپلائی اور ڈیمانڈ   کے  بھونچال  میں تیل کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ پر  حصص بھی کریش  کرنے لگے ۔

بڑے عالمی بینک صورت حال سے سخت پریشان  ہیں ، کئی  بینکوں نے تیل سپلائرز اور آرڈر  دینے والی کمپنیوں کے اکاؤنٹس  وقتی طور پر منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔