Tuesday, April 23, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم‘ مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم‘ مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ ریکارڈ
September 3, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہونے لگیں۔ گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت دو اعشاریہ سات سات فیصد بڑھ گئی اور برینٹ کروڈ ایک اعشاریہ دو سات ڈالر اضافے کے بعد چھیالیس اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں دو اعشاریہ نو سات اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل ایک اعشاریہ دو آٹھ ڈالر اضافے کے بعد چوالیس اعشاریہ چار چار ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ ماہرین نے رواں ماہ کے دوران تیل کی قیمتیں پینتالیس ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔