Friday, April 19, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
February 6, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی منڈی میں تیل 60 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ اوپیک اوراتحادیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے۔

 قبل ازیں تیل کی پیداوار میں کمی کے سعودی عرب کے فیصلے سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔ تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 54 اعشاریہ چار آٹھ ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس آئل 50 اعشاریہ آٹھ سات ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا تھا۔