Friday, March 29, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
September 7, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 39 سینٹ فی بیرل کمی ہو گئی۔ نئی قیمت 72.22 ڈالر مقرر کر دی گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹ فی بیرل کمی سے نئی قیمت 68.89 ڈالر مقرر ہو گئی۔

قیمتوں میں کمی سعودی عرب کی جانب سے ایشیا کیلئے کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔