Friday, April 26, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.66 فیصد اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.66 فیصد اضافہ ریکارڈ
October 28, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ چھ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی منڈی میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری قیمتوں میں اضافے کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت چون سینٹ اوپر چلی گئی۔ اس طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت انچاس اعشاریہ ایک آٹھ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں انچاس سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اس طرح برینٹ کروڈ گزشتہ روز پچاس اعشاریہ چار سات ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا۔