Tuesday, April 23, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان
September 26, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ تین نو فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام آئل کے اسٹاک میں اچانک کمی واقع ہو گئی جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران تینتالیس اعشاریہ چار ڈالر پر فروخت ہونے والے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں دو اعشاریہ نو ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی ایک اعشاریہ دو آٹھ ڈالر اضافے کے بعد پینتالیس اعشاریہ تین تین ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا۔ پینتالیس اعشاریہ سات ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے والے برینٹ آئل کی قیمت میں ننانوے سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت چھیالیس اعشاریہ آٹھ سات ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔