Friday, April 26, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی خام تیل 72 سینٹ مہنگا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی خام تیل 72 سینٹ مہنگا
December 16, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل 72 سینٹ مہنگا ہو کر فی بیرل 71.45 ڈالر پر پہنچ گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 74.38 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی  کا رحجان رہا ۔ یس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 75.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد  انڈیکس 4 ہزار 709 اعشاریہ 85 پر  بند ہوا۔

نیسڈٰک کمپوزیٹ انڈیکس  میں 327.94 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا جس کے بعد نیسڈیک انڈیکس 15 ہزار 565 اعشاریہ 58 پر آ گیا۔ ڈاؤجونزانڈسٹریل ایوریج انڈیکس  میں 83.25 پوائنٹس  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈاؤجونزانڈیکس 1.08 فیصد اضافے کیساتھ 35 ہزار 927 اعشاریہ 43 پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی   دیکھی گئی ۔ سونے کی قیمت 1776 اعشاریہ 92 ڈالرفی اونس   برقرار رہی ۔ چاندی کی قیمت  میں 0.38 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد چاندی کی قیمت 21.55 ڈالرفی اونس ہو گئی۔ کاپر کی قیمت میں 7.50 ڈالر فی پاؤنڈ کی کمی  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاپر کی قیمت 418.25 ڈالر فی پاؤنڈ ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت  میں 0.84 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ،جس کے بعد0.09فیصد اضافے سے پلاٹینم کی قیمت 921.31 ڈالر فی اونس ہو گئی۔