Monday, September 16, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ جاری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ جاری
August 10, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت میں نو سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی آئل بیالیس اعشاریہ آٹھ چھ ڈالر سے بیالیس اعشاریہ سات سات ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا جبکہ یو ایس برینٹ آئل کی قیمت میں بارہ سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ آئل پینتالیس اعشاریہ صفر سات ڈالر سے گر کر چوالیس اعشاریہ نو پانچ ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔