Sunday, September 8, 2024

عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان‘ تیل کی قیمتوں میں 4.2 فیصد تک اضافہ

عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان‘ تیل کی قیمتوں میں 4.2 فیصد تک اضافہ
June 30, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان چل پڑا۔ تیل کی قیمتوں میں چار اعشاریہ دو فیصد تک اضافہ۔ قیمتیں انچاس اعشاریہ آٹھ آٹھ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی کے باعث امریکا میں تیل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بلند ہو گئیں۔ امریکی کروڈ آئل کی پیداوار میں پچپن ہزار بیرل یومیہ کی کمی ہوئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے لیے ناروے میں آئل ریفائنری ورکرز کی ہڑتال اور وینزویلا میں توانائی سیکٹر میں جاری بحران کو بھی ذمے دار سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک اعشاریہ سات نو ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت پچاس اعشاریہ تین آٹھ ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس کروڈ کی قیمت دو اعشاریہ صفر تین ڈالر اضافے کے بعد انچاس اعشاریہ آٹھ آٹھ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔