Friday, April 19, 2024

عالمی معیشت کو 2015ءمیں دہشت گردی نے 90 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا

عالمی معیشت کو 2015ءمیں دہشت گردی نے 90 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا
November 17, 2016

لندن (ویب ڈیسک) دوہزار پندرہ میں عالمی معیشت کو دہشت گردی کے وجہ سے نوے ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔ انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے گلوبل ٹیررازم انڈیکس دوہزار سولہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے گلوبل ٹیررازم انڈیکس کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سب سے زیادہ نقصان سیاحت کو پہنچا جہاں جہاں دہشت گردی کم ہوئی وہاں وہاں سیاحت بھی دوگنی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق داعش اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی سے ان کے حملوں میں کمی تو ضرور آئی لیکن امریکہ اور یورپ میں دہشت گردی کے باعث اموات کی شرح میں چھے سو پچاس فیصد اضافہ ہوا۔ ڈنمارک، فرانس، جرمنی، سویڈن اور ترکی میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات بلند ترین سطح پر ہیں۔

انڈیکس میں امریکہ چھتیس، برطانیہ چونتیس، روس تیس اور فرانس انتیسویں نمبر پر ہے۔ دوہزار پندرہ میں داعش سب سے زیادہ شدت پسند تنظیم رہی۔ اس نے دنیا کے دوسو باون شہروں پر حملے کیے جن میں تین ہزار ایک سو اکتالیس افراد مارے گئے۔