Saturday, April 27, 2024

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد
November 20, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی آل پارٹی کانفرنس کے شرکا نےبھی وفاقی وزیر زاہد حامد کی برطرفی کامطالبہ کردیا ۔ علماکرام نےکہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ مناظرعام پرلائی جائے۔
کراچی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی جانب سے آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ علما کرام کاکہنا تھا کہ حکومت ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کرنے والوں عناصر کےبےنقاب کرے ۔
شرکا نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا ۔ مولانا اعجاز مصطفے نےکہا کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔
جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ قوانین میں کوئی ترامیم قبول نہیں ۔
اے پی سی کے شرکا نے آئندہ جمعہ کو ختم نبوت اور ماہ ربیع الاول کو عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔