Thursday, March 28, 2024

عالمی ماہرین کا ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے سنگین خطرے کا اظہار

عالمی ماہرین کا ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے سنگین خطرے کا اظہار
November 20, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز)عالمی ماہرین نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے سنگین خطرے کا اظہار کر دیا۔ واشنگٹن میں "نسل کشی اور ہندوستان کے مسلمانوں کے دس مراحل" کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل نے کیا۔ کونسل کے سربراہ جینوسائیڈ واچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ڈکٹرگریگری سٹینٹن نے کہا کہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ ماہر انسانی حقوق ٹینا رمریز کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدتر کر رہی ہے۔ ہندوستان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ ماہرانسانی حقوق تیستا سیتلواڈ نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں مستقل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مسلمانوں پر ظلم سے سماجی اور اقتصادی حالت خراب ہورہی ہے۔ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے جھوٹے الزامات پر ہجوم نے تشدد کیا۔