Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں کم پیداوار کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں کم پیداوار کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
October 27, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار۔ گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی منڈی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران مندی کے رجحان کے بعد تیل پیداکرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا تاہم رواں ہفتے کے دوران تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ روز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 سینٹ کم ہوگئی جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل انچاس اعشاریہ ایک آٹھ ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا جبکہ یو ایس برینٹ کروڈ کی قیمت میں اکیاسی سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد یو ایس برینٹ کروڈ کی قیمت انچاس اعشاریہ نو آٹھ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔