Saturday, April 27, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
December 19, 2018
بنگلور (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور خام تیل کی قیمت میں کمی  کا سلسلہ جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت اعشاریہ نو ڈالر اضافے کیساتھ 1248.30 ڈالر ہوگئی ۔ اسی طرح خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.63ڈالر کی کمی  ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی فی بیرل نئی قیمت 42.65 ڈالر ہوگئی ہے ۔ اسی طرح امریکی حکومت کی عارضی بندش کے خطرے اور خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان  دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ روز بھی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار چودہ ماہ کی کم ترین شرح پر بند ہوا تھا۔