Saturday, May 18, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ‘ تیل کے نرخ گر گئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ‘ تیل کے نرخ گر گئے
November 8, 2016
کراچی (92نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی کاروباری مارکیٹوں میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان رہا۔ تیل کی عالمی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 44 ڈالر 85 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں کیونکہ اس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سونا عالمی مارکیٹ میں فی اونس 1283 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔