Thursday, April 18, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ
November 22, 2016

کراچی (92نیوز) کاروباری ہفتے کا دوسرا روز عالمی اور ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کافی خوش آئند جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور ملکی سطح پر سرمایہ کاری کے شعبے میں مثبت سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج عالمی مارکیٹ میں سونا 1270 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

تیل کی عالمی مارکیٹ بھی اوپر جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہونے سے فی بیرل تیل 48 ڈالر 73سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت انداز میں آغاز ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 150 پوائنٹس میں اضافے کے بعد 42592 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔