Friday, May 3, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں
December 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ چکی ہیں جس سے مقامی سطح پر خام تیل کی قیمت 35 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ورلڈ ٹیکس انڈیکس میں خام تیل کی قیمت 35 ڈالر فی بیرل ہے جو 22 سینٹ فی لٹر بنتی ہے یعنی 22 روپے فی لٹر۔ پی ایس او کی دستاویزات کے مطابق اگر بجٹ ری ٹیکسز شامل کر بھی لیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت پر جنرل سیل ٹیکس 6 روپے 61 پیسے اور ڈیزل پر 6 روپے 23 پیسے فی لٹر بنتا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے9 روپے 89 پیسے، ان لینڈ فریٹ مارجن، 1 روپے 24 پیسے اور 2 روپے 60 پیسے فی لٹر ڈیلر مارجن کے شامل کیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت 45 روپے فی لٹر بنتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر جی ایس ٹی بڑھا کر 22 فیصد کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں 12روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی ہونی چاہیے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایل این جی اور تاپی گیس پائپ لائنز منصوبوں کی تعمیر کے لیے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر پورا ریلیف منتقل نہیں کیا جائے گا۔