Thursday, May 2, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی خام تیل 2.23 ڈالر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی خام تیل 2.23 ڈالر مہنگا
December 22, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل 2.23 ڈالر مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت 73.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.44 ڈالر اضافہ ہوا جس سے فی بیرل قیمت 71.05 ڈالر مقرر ہو گئی۔

ادھر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔ سونا 6 ڈالر سستا ، فی اونس 1788.30 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا جس سے قیمت فی اونس 22.53 ڈالر کی ہو گئی۔