Friday, March 29, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
July 22, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.11 ڈالر فی بیرل کمی کے ساتھ44.21 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.15 ڈالر فی بیرل اضافے سے 41.96 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پرسونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جہاں سونے کی فی اونس قیمت 15.5 ڈالراضافے کیساتھ1857 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

معاشی بحالی کیلئے نئے امدادی پیکج کی امیدسے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، ڈاؤ جونز 159 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 26840 پوائنٹس پر بند ہوئی، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 5.47 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 3257 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

نیسڈک کمپوزٹ میں 86 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور ٹریڈنگ 10680 پوائنٹس پر بند ہوئی۔