Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
August 22, 2017

عالمی مارکیٹ میںخام تیل کی قیمت میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان رہا۔

خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اور چار صفر سینٹ کی کمی ہوئی ۔۔۔ جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت سینتالیس اعشاریہ تین سات ڈالرز پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونا پھر مہنگا ہو گیا اور پانچ ڈالر دس سینٹ کے اضافے کے ساتھ فی اونس قیمت بارہ سو نوے اعشاریہ آٹھ صفر ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور ڈاؤ جونز ہنڈرڈ انڈیکس میں انتیس اعشاریہ دو چار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں دو اعشاریہ آٹھ دو کمی ہوئی۔

اسی طرح ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ انڈیکس میں دو اعشاریہ آٹھ دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا