Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
December 14, 2018
سنگاپور (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت  ایک ہی روز میں  اوپر جانے کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی نیچے گرگئی ۔ خام تیل کی فی بیرل قیمت باون اعشاریہ نو آٹھ ڈالر تک گئی تاہم  چند ہی گھنٹوں کے اندر معمولی کم ہوکر باون اعشاریہ ایک نو ڈالر ہوگئی ۔ سونے کی فی اونس قمیت میں  ایک اعشاریہ تین صفر ڈالر کی کمی ہوئی ۔ سونے کی نئی قیمت ایک ہزار دو سو  تینتالیس ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ۔ ملائشین پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ فی ٹن پام آئل کی قیمت چار سو چھیالیس  ڈالر رہی۔