Thursday, April 18, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
November 29, 2016

سنگاپور (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی سپلائی اور نگرانی کا عالمی ادارہ اوپیک تیل کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے مگر شکوک و شبہات کے خطرات نے مارکیٹ کو گھیر لیا اور تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

اس وقت انٹرنیشنل برینٹ کروڈ آئل سینتالیس اعشاریہ ننانوے ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں پچیس سینٹ کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت بھی تئیس سینٹ گر گئی ہے۔