Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح 40ڈالر فی بیرل پر آ گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح 40ڈالر فی بیرل پر آ گئیں
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل چھ سال کی کم ترین سطح چالیس ڈالرفی بیرل پر آ گیا۔ پاکستان میں بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی ہیں لیکن عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ مہنگائی کے جن کوبے قابوکرنے والی تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل کمی میں جارہی ہیں۔ عالمی آئل مارکیٹ میں ستمبر کےلئے خام تیل کے سودے چالیس ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ مارچ دوہزارنو کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ تیل کی زیادہ سپلائی ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی مسلسل قیمتوں میں کمی کے باعث آئندہ ماہ سے پیٹرول کے فی لیٹرنرخ میں چھ روپے پندرہ پیسے کمی کا امکان ظاہر کیاہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی چار روپے فی لٹر کمی ہوسکتی ہے لیکن اس کمی کے باوجود عوام کوریلیف نہیں مل رہا۔