Saturday, April 27, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
December 15, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ امریکی خام تیل 75 سینٹ سستا ہو کر 70.54 ڈالر پر آ گیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 86 سینٹ کی کمی ہوئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 73.53 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ادھر امریکی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رحجان رہا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 34.04 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 0.73 فیصد کمی کے ساتھ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4 ہزار 634 اعشاریہ 30 پر آ گیا۔ نیسڈٰک کمپوزیٹ انڈیکس  میں 171.54 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد نیسڈیک انڈیکس 1.11 فیصد کمی  کے ساتھ 15 ہزار 241 اعشاریہ 74 پر بند ہوا ۔ ڈاؤجونزانڈسٹریل ایوریج انڈیکس  میں 99.45 پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ کی  گئی جس کے بعد ڈاؤجونز انڈیکس 0.28 فیصد کمی کے ساتھ 35 ہزار 551 اعشاریہ 15 پر بند ہوا۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں  بھی کمی کا رحجان رہا۔ سونے کی فی اونس قیمت  میں 15.01 ڈالر کی کمی  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1771 اعشاریہ 66 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت  0.37 سینٹ کمی سے 21.96 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ کاپر کی قیمت میں 1.70 ڈالر فی پاؤنڈ کی کمی ہوئی جس سے کاپر کی قیمت 426.70 ڈالر فی پاؤنڈ ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت  میں 9.02 ڈالر کی کمی دیکھی گئی،جس کے بعد پلاٹینم کی قیمت 923.91 ڈالر فی اونس ہو گئی۔