Friday, May 17, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
December 25, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.03 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فی بیرل 73.79 ڈالر پر ٹریڈ کرنے لگا۔ برطانوی خام تیل 71 سینٹ کمی سے 76.14 ڈالر پر آگئی۔

مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 9.44 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ قیمت 1818.25 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 12 سینٹ فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے قیمت 22.94 ڈالر پر پہنچ گئی۔