Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
September 17, 2019
ٹیکساس ( 92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ دو ایک فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سعودی تنصیبات پر حملوں نے خطے میں جنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر بھی پڑرہا ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت  کاروبار کے آغاز کے وقت اڑسٹھ اعشاریہ ایک پانچ ڈالر تھی جو ایک اعشاریہ دو ایک فیصد بڑھ کر اڑسٹھ اعشاریہ آٹھ دو ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، کاروبار کے آغاز کے وقت ڈبلیو ڈی آئی اڑسٹھ اعشاریہ ایک پانچ ڈالر پر تھا،، جو بڑھ کر اڑسٹھ اعشاریہ آٹھ دو ڈالر ہوگئی ہے۔