Friday, May 17, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو روز کے اضافے کے بعد کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو روز کے اضافے کے بعد کمی
November 3, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو روز کے اضافے کے بعد کمی آ گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 20 سینٹ کی کمی ہوئی۔ صفر اعشاریہ 24 فیصد کمی سے برطانوی خام تیل کی قیمت 84 اعشاریہ 51 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 55 سینٹ کی کمی ہوئی۔ صفر اعشاریہ 56 فیصد کمی کے ساتھ امریکی خام تیل کی قیمت 83 اعشاریہ 05 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔