Wednesday, April 24, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ
December 8, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت 72.05 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت7.07 ڈالر اضافے کے ساتھ 1،785 اعشاریہ 74 جب کہ چاندی کی فی اونس قیمت میں 27 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 1.22 فیصد اضافے کے ساتھ 22.54 ڈالر ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 95.17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ2.07فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 686 اعشاریہ 84 پر بند ہوا۔

نیسڈٰک کمپوزیٹ انڈیکس میں 455.72 پوائنٹس کی برتری ہوئی اور وہ 15 ہزار 680 اعشاریہ 87 پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 492.21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 719 اعشاریہ 24 پر بند ہوا۔