Friday, May 17, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی خام تیل 1.31 ڈالر فی بیرل مہنگا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی خام تیل 1.31 ڈالر فی بیرل مہنگا
December 23, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل 1.31 ڈالر فی بیرل اضافہ سے قیمت 75.29 ڈالر ریکارڈ ہوئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.64 ڈالر مہنگی سے فی بیرل قیمت 72.76 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 1804.80 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی  کی قیمت بھی 32 سینٹ بڑھ گئی۔ فی اونس قیمت 22.85  ڈالر ہو گئی۔