Thursday, April 25, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک کمی ریکارڈ
November 26, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی وجہ سے تیل کی قیمت کم ہوئی۔ امریکی خام تیل 69 اعشاریہ 51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں چند منٹوں میں ہی 2فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ڈوجونز،ایس اینڈ پی 500 اور ٹی ایس ایکس انڈیکس اسٹاک ایکسچینج کھلتے ہی دو فیصد تک گر گئے۔