Tuesday, April 23, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 21روپے فی لٹر

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 21روپے فی لٹر
December 19, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں۔ مقامی سطح پر خام تیل کی قیمت 34 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اعداو شمار کے مطابق ورلڈ ٹیکس انڈیکس میں خام تیل کی قیمت 34 ڈالر فی بیرل ہے جو 21 سینٹ فی لٹر بنتی ہے یعنی 21 روپے فی لٹر۔ پی ایس او کی دستاویزات کے مطابق اگر بجٹری ٹیکسز شامل کر بھی لیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت پر جنرل سیل ٹیکس 6 روپے 61 پیسے اور ڈیزل پر 6 روپے 23 پیسے فی لٹر بنتا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے9 روپے 89 پیسے، ان لینڈ فریٹ مارجن 1 روپے 24 پیسے اور 2 روپے 60 پیسے فی لٹر ڈیلر مارجن کے شامل کیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت 44 روپے فی لٹر بنتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر جی ایس ٹی بڑھا کر 22 فی صد کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں 20روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لٹر کمی ہونی چاہیے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایل این جی اور تاپی گیس پائپ لائنز منصوبوں کی تعمیر کے لیے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر پورا ریلیف منتقل نہیں کیا جائے گا۔