Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 40 سینٹ سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 40 سینٹ سستا ہو گیا
December 4, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ہے۔ امریکی خام تیل 40 سینٹ سستا ہو گیا۔ فی بیرل قیمت 66.10 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 32 سینٹ مہنگا، فی بیرل 69.99 ڈالرکا ہو گیا۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت15.50 ڈالر بڑھ گئی۔ 0.88 فیصد اضافےسے سونے کی قیمت 1،784.24 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 22 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔ 0.98 فیصد اضافے سے چاندی کی قیمت22.54 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ کاپر کی قیمت میں 1.95 ڈالر فی پاؤنڈ کمی ریکارڈ ہوئی۔ 0.45 فیصد کمی سے کاپر کی قیمت 427.80 ڈالر فی پاؤنڈ ہو گئی۔