Friday, April 26, 2024

عالمی ماحولیاتی تنظیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں بارے نئی رپورٹ جاری کردی

عالمی ماحولیاتی تنظیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں بارے نئی رپورٹ جاری کردی
November 22, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ  کے ادارے عالمی ماحولیاتی تنظیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق زمینی کرہ ہوائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سبز مکانی گیسوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،اس اضافے کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آجائے گی۔ اقوام متحدہ  کے ادارے عالمی موسمیات کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہوا میں ضرر رساں گیسوں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر سبز مکانی گیسوں کی شرح اس سے قبل اس حد تک زیادہ نہیں دیکھی گئی۔  اس رجحان کے باعث آب و ہوا میں تبدیلی، سمندر کی سطح میں اضافہ ، موسمیاتی تبدیلی میں کمی واقع نہیں ہوسکتی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اگر بڑھتی ہوئی سبز مکانی  گیسوں پر قابو نہیں پایا گیا تو  مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آجائے گی جس کے باعث زمین پر زندگی تیزی سے تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  اب ان گیسوں پر قابو پانے کے مواقع تقریبا ختم ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فضا میں خطرناک گیسوں کی شرح  2015؁میں 400 پارٹس فی ملین، 2016؁میں 403 پارٹس فی ملین اور 2017 میں 405 پارٹس فی ملین ریکارڈ کی گئی ہے ۔