Saturday, April 20, 2024

عالمی فٹبال سٹارز کا کا فیگو اور نیکولس انلکا کل پاکستان پہنچیں گے

عالمی فٹبال سٹارز کا کا فیگو اور نیکولس انلکا کل پاکستان پہنچیں گے
November 9, 2019
کراچی (92 نیوز) انٹر نیشنل فٹبال سٹارز کا کا فیگو اور نیکولس انلکا کل پاکستان پہنچ رہے ہیں، سکس اے سائیڈ میچ کھیلنے کے بعد لاھور میں میچ کھیلیں گے۔ کا کا فیگو اور نیکولس انلکا کل کراچی پہنچ رہے ہیں، فٹبال اسٹار ہفتے کی شام کراچی میں نمائشی فٹبال میچ کھیلیں گے۔ 6 اے سائڈ میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین سمیت دیگر پاکستانی فٹبالرز حصہ لیں گے۔ پاکستان آمد سے قبل تینوں کھلاڑیوں نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے۔ غیر ملکی کھلاڑی میڈیا سے انٹر ایکشن کے علاوہ نجی شاپنگ مال میں شاپنگ بھی کرینگے جس کے بعد لاھور روانہ ہونگے اور اتوار کو لاھور میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔