Monday, May 13, 2024

عالمی فوجداری عدالت کا فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ

عالمی فوجداری عدالت کا فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ
February 7, 2021

ہیگ (92 نیوز) عالمی فوجداری عدالت نے فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی کے ججوں نے اسرائیلی اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی فوجداری کی پراسیکیوٹر فتوؤ بنیسودا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن متنازع معاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں ججز کی منظوری حاصل کرنا تھی۔

فلسطین میں جنگی جرائم پر تفتیش اور کارروائی کا اختیار ملنے پر امريکا اور اسرائيل نے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فلسطينی اتھارٹی نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے خير مقدم کيا ہے۔

قانون کے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پيش رفت سے فلسطينی علاقوں ميں سرزد ممکنہ جنگی جرائم کی تحقيقات کی راہ ہموار ہو گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس اقدام پر آپے سے باہر ہو گئے اور فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا عالمی عدالت کا فیصلہ یہودی مخالف جذبات پر مبنی ہے۔ نازی ہولوکاسٹ کی روک تھام کیلئے بنائی عدالت نے یہودی ریاست کو ہی ہدف بنا لیا ہے۔