Thursday, March 28, 2024

عالمی غیر جانبدار اداروں نے مودی سرکار کی جمہوری اقدار کو بھارت کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا

عالمی غیر جانبدار اداروں نے مودی سرکار کی جمہوری اقدار کو بھارت کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی غیر جانبدار اداروں نے مودی سرکار کی جمہوری اقدار کو بھارت کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا۔ چھ سال میں بھارت گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں 26 درجے نیچے گر چکا ہے۔

جموہریت کا  دعویدار  بھارت حقیقی جمہوریت کیلئے زہر قاتل قرار دیا گیا۔ معروف عالمی جریدے فارن افئیرز میں شائع ہونے والے مضمون میں شامل  اکانومسٹ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق بھارت گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں مزید تنزلی کر بعد 27 ویں سے 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

جریدے کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں ہندوستان نسلی جمہوریت پر گامزن ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں بھارت کی گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آئی۔ فریڈم ہاؤس کی مارچ میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت  “ آزاد جمہوری ” ملک کے تشخص سے “جزوی آزاد” تشخص جوکہ  اکواڈور، موزمبیق اور سربیا کے مساوی ہے۔ آن کھڑا ہوا ، راشٹریہ سوایم  سیوک سنگھ ذہنیت بھارتی جمہوری تشخص کیلئے کلنک کا ٹیکہ  ثابت ہونے لگا۔ بھارت میں نسلی جمہوریت کو پروان چڑھانے میں  قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مودی سرکار  کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

جریدے کا مزید کہنا ہے کہ نریندر مودی کی نام نہاد جمہوریت نے بھارتی سیکولر تشخص، مذہبی رواداری، معاشی اور سماجی اقدار کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ رپورٹس کے مطابق مسلمانوں، عیسا ئیوں اور دوسری قومیتوں کا مودی کی مخصوص ہندو جمہوریت سے اعتبار اٹھ چکا ۔ اب بھارت  کے اندر سے بھی مودی سرکار کی نسلی جمہوریت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔