Thursday, April 25, 2024

عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کامقدمہ،بھارت نے جواب جمع کرادیا

عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کامقدمہ،بھارت نے جواب جمع کرادیا
April 17, 2018
جنیوا( 92 نیوز ) عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کے مقدمے میں بھارت نے جواب جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان کے 13 دسمبر کو جمع کردہ جواب پر بھارت نے اپنا جواب جمع کرایا۔ عالمی عدالت انصاف جلد جواب کی تصدیق شدہ نقل پاکستان کو فراہم کریگی۔ پاکستان، بھارتی جواب پر اپنا جواب الجواب 17 جولائی کو جمع کرائے گا۔