Friday, April 19, 2024

عالمی عدالت انصاف کا فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز

عالمی عدالت انصاف کا فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز
March 4, 2021

دی ہیگ (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

امریکا کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اقدام پر کڑی تنقید کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے اقدام سے مایوسی ہوئی۔ عالمی عدالت کے اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اسرائیل کیخلاف جانبدارانہ اقدامات کی مخالفت کریں گے۔