Saturday, May 4, 2024

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
August 22, 2018
کوپن ہیگن ( 92 نیوز) عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہوگی۔ ذرائع کےمطابق عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسےمتعلق کیس آئندہ برس فروری کے مہینے میں سماعت کے لیے مقررکردیا ہے جہاں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پرسماعت ہوگی ۔ پاکستان اوربھارت کی جانب سے 2،2 جوابات جمع کرائے گئےہیں ، پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر 2017 اور دوسرا جواب رواں برس 17 جولائی کو جمع کرایا جس میں پاکستان نے بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دیئے گئے تھے ۔ بھارت نے 9 مئی 2017 کوعالمی عدالت انصاف میں جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف اپیل دائرکی تھی ۔ بھارتی دہشت گرد کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔